ابنا: خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے کویت میں اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے اپنے کویت اجلاس کے اختتام پر جاری کئے جانے والے بیان میں بحران شام کے حل کیلئے جنیوا کی کانفرنس ٹو کے فوری انعقاد کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484138
خلیج فارس تعاون کونسل نے جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ عمل، فریقین کے درمیان ایک جامع سمجھوتے پر منتج ہوگا۔